ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد ہی گرانٹ ملے گا این ایس ایف کو

این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد ہی گرانٹ ملے گا این ایس ایف کو

Tue, 01 Nov 2016 17:53:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزارت کھیل نے تمام قومی کھیل فیڈریشنوں(این ایس ایف) کے لیے این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن کروانا لازمی کر دیا ہے اور اسی کے بعد انہیں گرانٹ ملے گا۔وزارت کھیل نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ نیتی آیوگ نے تمام غیر سرکاری تنظیموں کے لیے حکومت ہند کے کسی بھی وزارت یامحکمہ سے گرانٹ حاصل کرنے کے لئے این جی او-پی ایس(شرکت نظام)پورٹل میں رجسٹریشن لازمی کر دیا ہے،کسی بھی غیر سرکاری تنظیم جو نیتی آیوگ کے این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹرڈ نہیں ہو گا اسے وزارت سے کسی طرح کی رقم جاری نہیں دی جائے گی۔اس کے مطابق قومی کھیل فیڈریشن(این ایس ایف)سرکاری تنظیم نہیں ہے اور وہ حکومت ہند سے گرانٹ لیتے ہیں،اس لئے ان کے لئے خود کو این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہے تاکہ انہیں گرانٹ مل سکے۔تمام این ایس ایف کو اس بار میں مطلع کر دیا گیا ہے اور ان میں سے بہت سے پہلے ہی این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے کہا کہ این جی او-پی ایس پورٹل میں رجسٹریشن شفافیت کے مفاد میں ہے اور انہوں نے این ایس ایف سے اپنا رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے۔


Share: